پشاور میں عمارت کی لفٹ پھنسنے سے خواتین اور بچیوں کی حالت بگڑ گئی
خواتین اور بچیوں کو فوری طور پر خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو1122
خواتین اور بچیوں کو فوری طور پر خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو1122۔ (فائل فوٹو)
گلبرگ کینٹ میں رہائشی عمارت کی لفٹ پھنسنے سے خواتین اور کم عمر بچیوں کی حالت خراب ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلبرگ کینٹ میں رہائشی عمارت کی لفٹ تکنیکی خرابی کے باعث پھنس ہوگئی، لفٹ میں 5 خواتین اور 2 بچیاں موجود تھیں۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لفٹ میں پھنسی خواتین اور بچیوں کو نکال لیا۔لفٹ میں دم گھٹنے کے باعث خواتین اور بچیوں کی حالت خراب ہوگئی۔
خواتین اور بچیوں کو فوری طور پر خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔