بنکاک مظاہرین کے کیمپ میں دھماکا 4 افراد ہلاک 32 زخمی
دھماکا بنکاک میں وکٹری مونومنٹ کے قریب ہوا،مظاہرین کے حکومت مخالف مظاہرے، وزیراعظم سے مستعفی ہونیکا مطالبہ
دھماکا بنکاک میں وکٹری مونومنٹ کے قریب ہوا،مظاہرین کے حکومت مخالف مظاہرے، وزیراعظم سے مستعفی ہونیکا مطالبہ۔ فوٹو رائٹرز
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرین کے ایک کیمپ میں بم دھماکے میں 4افرادہلاک اور32زخمی ہوگئے، 7زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اتوار کو وکٹری مونومنٹ کے قریب مظاہرین کے ایک کیمپ میں بم دھماکا ہوا ہے۔ تھائی لینڈ میں 2 ماہ سے جاری سیاسی بحران کے تناظر میں پرتشدد واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ حکام نے کہاکہ دھماکے کے بعد علاقے کا گھیرائو کرلیاگیا ہے کیونکہ مظاہرین کی آڑ میں کچھ شرپسند گھس آئے ہیںجو ملک کا امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب تھائی وزیر اعظم ینگ لک شیناوترا نے حزب اختلاف سے کہا ہے کہ وہ اپنا احتجاج ختم کریں اور آئندہ انتخابات کا انتظار کریں۔ انھوں نے حزب اختلاف سے درخواست کی کہ وہ ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ختم کر کے عوام کو سکون کا سانس لینے دیں۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے جس میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔