اسرائیلی فوج کا غزہ پر ڈرون حملہ ایک فلسطینی شہید متعدد زخمی

شمالی غزہ پر میزائل داغا گیا جس سے موٹرسائیکل سوار احمد سعد شہید ہوگیا، صہیونی فوج


News Agencies January 20, 2014
شمالی غزہ پر میزائل داغا گیا جس سے موٹرسائیکل سوار احمد سعد شہید ہوگیا، زخمیوں کی حالت نازک، حملوں میں ملوث تھا، صہیونی فوج۔ فوٹو اے ایف پی

ISLAMABAD: شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمال میں ڈرون حملہ کیا، اسرائیل نے ڈرون کے ذریعے میزائل داغا جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان احمد سعد شہید ہوگیا جبکہ حملے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ شہید ہونے والے کا تعلق فلسطینی جہادی گروپ سے تھا اور اسرائیل پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والے 2 فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل نے گزشتہ روز بھی حملہ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

 photo 5_zpsa6e22bb3.jpg

ادھر جنوب مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے مختلف مقامات سے قابض فوج نے7 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ، صہیونی فوج نے زید الجنیدی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کرکے ہمراہ لے گئے، زید الجنیدی چند دن پہلے ہی اسرائیلی قید سے رہا ہو کر آیا تھا۔ دریں اثنا اسرائیلی فوجی یطا شہر کے جنوبی علاقے میں تشدد کے بعد کم سن فلسطینی محمد النواجعہ، اس کے بھائیوں یسریٰ، یاسر، راضی النواجعہ اور عیسیٰ جبر کو گرفتار کر کے لے گئے۔ گرفتار فلسطینیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا جبکہ ان کے زیر استعمال زرعی آلات اور دیگر ساز و سامان بھی صہیونی فوجیوں نے قبضے میں لے لیا۔

مقبول خبریں