کراچی، ایس آئی یو پولیس مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کو اہل خانہ نے جعلی قرار دے دیا

30 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کے باوجود بھائی کو جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا گا


اسٹاف رپورٹر January 16, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

کراچی میں ایس آئی یو پولیس کے مبینہ جعلی مقابلے میں ملزم سخی الرحمان کی ہلاکت نے ہلچل مچا دی ہے۔ ہلاک ملزم کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے

اہل خانہ کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ملزم سخی الرحمان کو حراست میں لیا، درخواست گزار کے مطابق ایس آئی یو میں تعینات اہلکار امام بخش زرداری نے بھائی ساجد سے فون پر رقم کا تقاضا کیا، جس کے بعد 30 لاکھ روپے بھتہ وصول کیے گئے لیکن اس کے باوجود بھائی کو جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سخی رحمان کو سات اور آٹھ جنوری کی درمیانی شب غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

اہل خانہ نے مزید الزام لگایا کہ دوسرے بھائی ساجد کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا اور ان کے بینک اکاؤنٹس سے بھی غیر قانونی طور پر رقم منتقل کی گئی۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ سخی الرحمان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر جعلی مقابلے میں مارا گیا۔

اب اہل خانہ نے جعلی مقابلے میں ملوث ایس آئی یو اہلکار امام بخش زرداری سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دے دی ہے۔

مقبول خبریں