سندھ حکومت کا کاروبار 2 کی بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ
اب اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا اور باقی دنوں میں کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ سندھ

ISLAMABAD:
سندھ حکومت نے صوبے میں دو روز کا لاک ڈاؤن ختم کرکے صرف ایک روز کی تعطیل کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق سندھ میں ہفتے میں 2 دن کے بجائے ایک دن کاروبار بند کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا اور باقی دنوں میں کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کل سے شروع کرنے کا اعلان
اجلاس میں کورونا کی مجموعی صورت حال اور ویکسینیشن کے عمل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا کو بتایا گیا کہ اب تک 30 لاکھ 35 ہزار 998 کوویڈ ویکسین کے ڈوزز موصول ہوچکی ہیں، جن میں سے 24 لاکھ 66 ہزار 458 ڈوزز استعمال ہوچکی ہیں۔