تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی

اکبر ایس بابر کیس کی طرز پر ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب

اکبر ایس بابر کیس کی طرز پر ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب (فوٹو : فائل)

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی۔


وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن نے درخواست دائر کر دی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کی بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر کو بھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی، اکبر ایس بابر کیس کی طرز پر ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔
Load Next Story