دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا بوٹسوانہ سے دریافت
یہ ہیرا ڈیبسوانہ کمپنی نے تلاش کیا ہے جس کا وزن 1098 قیراط ہے جس کا ابھی تک نام نہیں رکھا گیا ہے
بوٹسوانہ کے صدر صدر موگویتسی ماسیسی دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دکھارہے ہیں جو دو ہفتے قبل دریافت ہوا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
افریقہ میں ہیروں کے لیے مشہور ملک بوٹسوانہ میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے جس کا وزن 1098 قیراط ہے۔
بوٹسوانہ ہیروں کی وجہ سے ایک مشہور ملک ہے جہاں ڈیسوانہ کمپنی ایک عرصے سے ہیرے نکال رہی ہے۔ اس کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑا ہیرا ملا ہے جسے دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا کہا جارہا ہے۔
اس سال یکم جون کو یہ ہیرا ملا ہے جسے فوری طور پر صدر موگویتسی ماسیسی کےسامنےبھی پیش کیا گیا۔ ڈیبوسوانہ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر لینیٹ آرمسٹرونگ نے کہا کہ 'میرے خیال میں یہ دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا ہے، یہ بہت غیرمعمولی اور نایاب ہے اور پوری قوم کے لئے ایک پرامید خبر بھی ہے۔
ابھی تک اس ہیرے کا نام نہیں رکھا گیا ہے جس کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر اور موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔ واضح رہے کہ جس کمپنی نے اسے دریافت کیا ہے وہ ہیروں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ادارے 'ڈی بیئرز' کا ہی حصہ ہے۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ہیرا 1905 میں جنوبی افریقہ سے ملا تھا جو 3106 قیراط کا تھا اسے 'کلینن' کا نام دیا گیا تھا۔ دوسرا بڑا ہیرا بھی بوٹسوانہ ہے سے ملا ہے۔ یہ ہیرا ٹینس بال کے برابر ہے اور 2015 میں ہاتھ آیا تھا۔
بوٹسوانہ افریقہ بھر میں ہیروں کے ذخائر کی وجہ سے مشہور ہے اور ڈیبسوانہ کمپنی جو بھی ہیرا فروخت کرتی ہے اس کی 80 فیصد رقم حکومت کو ملتی ہے۔ تاہم کووڈ 19 کی وجہ سے سال 2020 سے اب تک وہاں کے ہیروں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔