عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکوں سے 24 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

سب سے ہولناک دھماکا دارالحکومت کے ایک بازار میں ہوا جس میں 7 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے، عراقی حکام

2013 سے اب تک عراق میں فرقہ وارانہ پرتشدد واقعات میں ا 10 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں، فوٹو: فائل

عراق کے دارالحکومت میں کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 6 کار بم دھماکے ہوئے، جن میں سے سب سے ہولناک دھماکا جنوبی ضلع دشیر ایک بازار میں اس وقت ہوا جب لوگ اپنے معمول کے مطابق اشیائے صرف خریدنے میں مصروف تھے، دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوئے، پولیس اور طبی اداروں نے دھماکوں کے نتیجے میں 24 افراد کی ہلکات جبکہ 50 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے، اسپتالوں میں ز زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 2013 سے اب تک عراق میں فرقہ وارانہ پرتشدد واقعات میں 10 ہزار افراد ہلاک اورہزاروں ہی زخمی ہوچکے ہیں۔
Load Next Story