بنگلا دیش کا پاکستان کی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

زیر حراست افراد جہادی مشن پر بنگلا دیش آئے تھے تاہم بعد میں انہیں برما جانے کی ہدایت کی گئی تھی، ترجمان ڈھاکا پولیس

حراست میں لئے گئے ایک شخص کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے، ڈھاکا پولیس فوٹو: فائل

KARACHI:
بنگلا دیش کی حکومت اب پاکستان دشمنی میں اس قدر آگے آگئی ہے کہ اس نے بھی پاکستان کی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔


بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا پولیس کے ترجمان منیرالاسلام نے میڈیا بریفنگ کے دوران دعوی کیا ہے کہ پولیس نے سیکپلہ اکیڈمی کے قریب سے عثمان ، محمود اور فخرل نامی 3 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ برامد ہوا ہے ، حراست میں لئے گئے ایک شخص کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے۔ تیوں افراد کی عمریں 25سے 50سال کے درمیان ہیں۔

منیر الاسلام کا کہنا تھا کہ تینوں افراد نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان کی کالعدم تنظیم سے ہے اور انہیں بننگلا دیش میں کچھ مقامی لوگوں کا تعاون بھی حاصل ہے، یہ لوگ انتخابات کے موقع پر جہادی مشن پر بنگلا دیش ائے تھے تاہم بعد میں ان کی تنظیم کی قیادت نے انہیں برما جانے کی ہدایت کردی تھی۔
Load Next Story