ایکسپریس نیوز پر حملوں اور کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف سینیٹ سے اپوزیشن کا واک آؤٹ

گزشتہ جمعہ کی رات نامعلوم افراد نے کراچی میں ایکسپریس نیوز کی گاڑی میں موجود 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا

ایک ایک کر کے سب کو مارا جارہا ہے اور صحافی سراپا احتجاج ہیں، سینیٹر زاہد خان. فوٹو: فائل

ایکسپریس نیوز کے 3 ارکان کی ہلاکت کے خلاف پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کے دیگر ارکان نے سینیٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

سینیٹ میں ہونے والے اجلاس کے آغاز پر کراچی میں ہلاک ہونے والے ایکسپریس نیوز کے 3 ارکان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جس کے بعد پریس گیلری میں موجود صحافیوں نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا جس کےساتھ ہی پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کردیا۔


اجلاس کی کارروائی سے بائیکاٹ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور آزادی اظہار کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں اور آج بھی صافی برادری کے حقوق کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔،سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ ایک ایک کر کے سب کو مارا جارہا ہے، صحافی سراپا احتجاج ہیں اور ان کی جماعت بھی صحافیوں کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کی رات نامعلوم افراد نے کراچی میں ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی میں موجود 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
Load Next Story