ورلڈ کپ ٹی 20 کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے محمد حفیظ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ عبد الرزاق کو بدستور ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال مارچ اور اپریل میں بنگلادیش میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو: فائل
NEW DELHI:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20 کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو کپتان برقرا رکھا گیا ہے کہ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہ زیب حسن، خرم منظور، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، جنید خان، بلاول بھٹی، انور علی، اسد علی، احسان عادل، محمد طلحہٰ، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، عبدالرحمان، رضا حسن اور سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، شعیب ملک، کامران اکمل اور یاسر عرفات بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ عبد الرزاق کو بدستور ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال مارچ اور اپریل میں بنگلادیش میں کھیلا جائے گا تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی خراب سیاسی صورتحال کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت اور سیکیورٹی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔