ریاست خودکش حملوں سے کسی صورت نہ بلیک میل ہوگی اور نہ ہی خوفزدہ وزیر دفاع
پاک فوج کی قربانیاں جسم میں خون کی طرح اور قومی بقا کے لئے زندگی کی لکیر ہے، خواجہ آصف
ایک جانب مذاکرات کی بات اور دوسری جانب دہشت گردی کرنے والے اپنا دہرا چہرہ نہیں چھپا سکتے، خواجہ آصف فوٹو: فائل
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایک جانب مذاکرات کی بات اور دوسری جانب دہشت گردی کرنے والے اپنا دہرا چہرا نہیں چھپا سکتے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاست خودکش حملوں سے کسی صورت نہ بلیک میل ہوگی اور نہ خوفزدہ اور نہ ہی ریاست کا دشمن اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے لئے ہمیں مجبور کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب مذاکرات کی بات اور دوسری جانب دہشت گردی کرنے والے اپنا دہرا چہرہ نہیں چھپا سکتے، پاک فوج کی قربانیاں جسم میں خون کی طرح اور قومی بقا کے لئے زندگی کی لکیر ہے جسے ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔