اداکاری میں ناکام ہوئی تو گلوکارہ بن جاؤں گیعالیہ بھٹ
پہلی مرتبہ فلم ہائی وے کے لیے گانا ’’ سوہاشاہ‘‘گایا،کچھ غلطیاں ہوئیں،پھر سب ٹھیک ہوگیا
اے آررحمان بہت مہربان ہیں،انھوں نے گلوکاری کے متعلق بہت کچھ بتایا اورکہاکہ کچھ سیکھ گئی تو دو سال میں میرا اپنا البم ہوگا ،گفتگو۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ کی آنے والی فلم ''ہائی وے'' کی اداکارہ عالیہ بھٹ جنہوں نے فلم کے لیے اپنی آواز میں گانا بھی ریکارڈ کروایا ہے، کا کہنا ہے کہ باقاعدہ گلوکارہ نہیں مگر تنہائی میں گانے والی ضرور ہوں۔
اگر اداکارہ کے طور پر ناکام ہوگئی تو گلوکاری شروع کر دوں گی۔ موسیقار اے آر رحمان مجھ پر بہت مہربان ہیں۔ یہ بات اداکارہ نے فلم ''ہائی وے'' کی تشہیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب مجھے فلم ''ہائی وے'' کے لیے گانا گانے کا کہا گیا تو میں بہت حیران ہوئی اور پھر سوچا کہ کیوں نہ گلوکاری کی کوشش کی جائے۔ اطلاعات کے مطابق ''ہائی وے'' کی ٹیم جب سفر کر رہی تھی تو عالیہ اس دوران اے آر رحمان کا گانا ''جیا رے جیا'' گنگنا رہی تھی جسے سن کر ہدایتکار امتیاز علی تاج کے ذہن میں اس کی گلوکاری کے ٹیلنٹ کو آزمانے کا خیال پیدا ہوا۔ موسیقار اے آر رحمان نے اسے ریاض کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کچھ سیکھ گئی تو دو سال کے دوران اپنی البم ریلیز کر لے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2012 میں فلم ''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر'' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ نے امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ''ہائی وے'' کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی دھنوں پر گانا ''سوہا شاہ'' (Sooha Saha) اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے، نے اپنی مدھر آواز سے سب کو حیران کر دیا ہے۔
عالیہ بھٹ جو فلم ''ہائی وے'' میں رندیپ ہودا کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، کا کہنا ہے کہ میں ابھی صرف دوسری فلم میں ہی بطور ہیروئین جلوہ گر ہو رہی ہوں جب کہ پہلی مرتبہ فلم ''ہائی وے'' کے لیے گانا گایا ہے۔ میرے نزدیک اداکاری اور گلوکاری دونوں ہی مشکل کام ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں گلوکاری کے متعلق کچھ نہیں جانتی اور یہ بھی علم نہیں تھا کہ اپنے سانس کو کس طرح سے قابو میں رکھا جاتا ہے مگر اے آر رحمان نے مجھے یہ سکھایا اور جب میں نے ان کے ساتھ ریکارڈنگ کروائی تو مجھ سے چند مرتبہ غلطیاں ہوئیں مگر پھر سب ٹھیک ہوگیا اور یہ توچلتا ہی رہتا ہے۔ عالیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس گانے کی وڈیو بھی جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ میں زندگی میں پہلی مرتبہ گانا گاتے ہوئے بہت کنفیوژ اور نروس تھی۔ واضح رہے کہ ساجد نڈیاڈ والا (Nadiadwala) کی پروڈیوس کردہ فلم ''ہائی وے'' کا ٹریلر اور گانا ''پٹاخہ گڈی'' کی وڈیو جاری کی جا چکی ہے۔
فلم کی کہانی مختلف خاندانی پس منظر سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ٹرک پر سوار ہوکر ''ہائے وے'' پر آنے والی مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کی 5 ریاستوں دہلی، ہریانہ، راجستھان، پنجاب اور ہماچل پردیش کا سفر شروع کرتے ہیں اور اس دوران اْنہیں خود کوجاننے و سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ 40کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی یہ رومانٹک ڈراما فلم یو ٹی وی موشن پکچرزکے تحت رواں سال 21 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ''ہائی وے'' میرے لیے صرف ایک فلم ہی نہیں یہ میرے لیے زندگی کا ایک سفر بھی ہے۔ اس سے مجھے وہ تجربہ حاصل ہوا جو مجھے پہلے کبھی نہیں تھا۔ میں نے اٹھارہ برس کی عمر میں کام کرنا شروع کر دیا تھا اور کبھی یہ نہیں کہا کہ میں یہ نہیں کر سکتی مگر اس فلم سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ عالیہ بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے ہر وہ دلچسپ چیزیں اور جگہیں دیکھنے کا موقع ملا جن کے دیکھنے کا میں نے کبھی سوچا یا اس کی خواہش بھی نہیں کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق 20سالہ اداکارہ ''ہائی وے'' کے علاوہ ''ٹوسٹیٹس'' اور ہمپٹی شرما کی ''دلہنیا'' میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ بونی کپور نے بھی اسے اداکار فواد افضل خان کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ''ٹوسٹیٹس'' ساجد ناڈیوالہ اور کرن جوہر کی مشترکہ پروڈکشن ہے جس کی ہدایات ابھیشک ورمن دے رہے ہیں۔ چیتن بھگت کی تحریر کردہ کہانی پر مبنی پر اس فلم کا میوزک شنکر مہادیوان، احسان نورانی اور لوئے منڈونسا نے ترتیب دیا ہے جب کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ارجن کپور اور امریتا سنگھ بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کو اپریل میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا جب کہ شوشان کھیتان کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلمساز کرن جوہر کی فلم ہیمپٹی شرما کی ''دلہنیا'' میں عالیہ بھٹ ورن دھاون کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ اس فلم کو رواں سال کے دوران 11 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا ۔