جامعہ اردو کے تمام شعبہ جات کی داخلہ فہرستیں جاری

جامعہ کراچی کے تحت بی اے سال دوم اسلامک ہسٹری کا ملتوی پرچہ 4 فروری کو لیا جائیگا

طلبہ و طالبات فیس کا پے آرڈر متعلقہ شعبے میں تمام ضروری تعلیمی دستاویزات کے ساتھ25جنوری تک جمع کرائیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی اردویونیورسٹی کے بی ایس اور ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کیلیے صبح او ر شام کے تمام شعبہ جات کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئی ہیں، طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیس کا پے آرڈر متعلقہ شعبے میں تمام ضروری تعلیمی دستاویزات کے ساتھ25جنوری تک جمع کرائیں ورنہ ان کا داخلہ منسوخ کردیا جائے گا۔

اس سال3 نئے شعبہ جات اسپورٹس سائنس، ہوم مینجمنٹ سائنس، بائیو ٹیکنولوجی اور 2 نئے پروگرام ایل ایل بی 5سالہ پروگرام اور بی ایڈ 4 سالہ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے، اس سال صبح کے پروگرام میں گلشن کیمپس میں بی ایس اور ماسٹرز کی سطح پرشعبہ نباتیات، ماحولیاتی سائنس، جغرافیہ، شماریات، حیوانیات، حیاتیاتی ،کیمیا، حساب، خرد حیاتیات، طبیعیات، کمپیوٹر سائنس ،آئی ٹی،ارضیات اور اسپورٹس سائنس میں جبکہ بائیو ٹیکنالوجی، بی بی اے اور فارم ڈی 5سالہ پروگرام میں صرف بیچلرز میں د اخلے دیے گئے ہیں۔




اسکے علاوہ فارم ڈی میں شام کے پروگرام میں بھی داخلے دیے گئے ہیں جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق 13 جنوری کو ملتوی ہونے والے بی اے (پاس) سال دوئم سالانہ امتحان 2013 ء کا اسلامک ہسٹری کا پرچہ اب 4 فروری کو ہوگاوقت اور امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہےجامعہ کراچی کے تحت بی ایڈ،ایم ایڈ(مارننگ وایوننگ) کے امتحانی فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے طلبا اپنے متعلقہ کالجوں میں فارم 24 جنوری تک جمع کراسکتے ہیں، بی ایڈ کی فیس 4425 روپے اور ایم ایڈ کی 5625 روپے ہے۔
Load Next Story