راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن 48 مشتبہ افراد گرفتار
آپریشن پیرودھائی، رتہ امرال، گنج منڈی، فوجی کالونی، مہرکالونی، بنگش کالونی، ضیا کالونی اور ڈھوک نجو میں کیا گیا۔
گزشتہ ماہ بھی راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل
راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 48 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں پیر ودھائی، رتہ امرال، گنج منڈی، فوجی کالونی، مہر کالونی، بنگش کالونی، ضیاء کالونی، ڈھوک نجو اور لوہاراں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 48 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، حراست میں لئے گئے افراد سے تفشیش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ ماہ بھی راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔