- یکم اپریل سے پٹرول 5، ڈیزل 20 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان
- دورانِ واردات شہریوں کو قتل کرنے والا انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار
- پٹرول پر سبسڈی، آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی
- توشہ خانہ فوجداری کیس؛ عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور
- کھانے پینے کی اشیا کی بڑھتی قیمتوں پرتنقید، بنگلا دیش میں صحافی گرفتار
- روزہ دار خاتون عمرہ ادائیگی کے دوران انتقال کرگئیں
- لکی مروت؛ تھانہ صدر پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
- الیکشن کمیشن نے پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
- پیمرا کا پی بی اے سے سرچارج کا مطالبہ آرڈیننس کیخلاف ہے، سپریم کورٹ
- شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے
- نجی پاکستانی ایئرلائن نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا
- سابق صدر آصف زرداری سے دبئی میں سندھ کے صوبائی وزراء کی ملاقات
- تاریخی تقریب منعقد؛ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ تلاوت قرآن پاک اور اذان کی صدا سے گونج اٹھا
- لیونل میسی نے 100 واں گول اسکور کرکے تاریخ رقم کردی
- بھارتی وزیر فلائیٹ نمبر کو ایئرہوسٹس کا واٹس ایپ نمبر سمجھ بیٹھے
- امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ؛چیئرمین تعلیمی بورڈز کو اشتہارجاری کرنے کی ہدایت
- ایم کیو ایم رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات؛ مردم شماری پرتحفظات کا اظہار
- کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی
- آئی ایم ایف کا پاکستان پرسے اعتماد ختم ہو چکا ہے، وزیرمملکت برائے خزانہ
پی ایس ایل 6 میں کئی ریکارڈ الٹ پلٹ گئے

لیگ میں اس بار چھکوں چوکوں کے طوفان نے ماضی کو دھندلادیا (فوٹو : فائل)
کراچی: پی ایس ایل 6 نے ریکارڈ بک کو الٹ پلٹ کررکھ دیا، 6 ایونٹس میں 5 فاتح سامنے آئے۔
بابر اعظم ایونٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے، اس بار لیگ میں چھکوں چوکوں کے طوفان نے بھی ماضی کو دھندلا دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان کی ٹی 20 تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا، ایمرجنگ بولر شاہنواز دھانی نے دھوم مچائی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 2018 اور2019 میں ملتان سلطانز کی ٹیم پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی،تاہم گذشتہ دو سیزنز میں اس کی پرفارمنس میں نکھار آیا، پی سی بی کے مطابق 2020 میں ملتان سلطانز نے 22 میچز میں سے 13 میچ جیتے اور انکی جیت کا تناسب59.09 رہا ان 2 سالوں یہ تناسب کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، 2020کے سیزن میں سلطانز پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر موجود ہونے کے باوجود فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تاہم اس سال پہلی مرتبہ سلطانز نے ٹورنامنٹ جیت لیا حالانکہ گروپ مرحلے پر وہ پہلے 5 میچز میں سے چار ہار چکے تھے۔
پی ایس ایل کے 6 برس میں5 مختلف فاتح نظر آئے، اسلام آباد نے 2 مرتبہ ٹائٹل جیتا، لاہور قلندرز ابھی تک ٹرافی نہیں اٹھاسکے، پشاور زلمی مستقل مزاجی سے مسلسل بہترین کارکردگی پیش کررہے ہیں، وہ ایونٹ کی واحد ٹیم ہے جس نے 4مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی، بابر اعظم مسلسل عمدہ پرفارمنس دے رہے ہیں، اس بار انھوں نے 11 اننگز میں 554 رنز اسکور کرکے گذشتہ سیزن کا اپنا ہی 473 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 2000 رنز بھی مکمل کیے اور اس طر ح لیگ کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے بیٹسمین بنے ہیں۔
سپر لیگ 6 کے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رن ریٹ 8.67 نوٹ کیا گیا یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اب تک سب زیادہ رن ریٹ رہا، حالیہ ایڈیشن میں 440 چھکے لگائے گئے جو کہ لیگ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اسطرح اس سیزن میں 1012 چوکے لگائے گئے اس سے قبل 1000 چوکوں کا ریکارڈ درج کیا گیا تھا۔ ملتان سلطانز سے تعلق رکھنے والے 22 سال نوجوان بولر شاہنواز دھانی نے ٹورنامنٹ میں 17.00کی ایوریج کے ساتھ 20 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایمرجنگ کھلاڑی کی طرف سے 20 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ پہلی مرتبہ انجام دیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 20 اوورز میں 247 رنز بنائے، یہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی کی تاریخ کا سب بڑا اسکور تھا اس سے قبل 2010 میں نیشنل ٹی ٹونٹی میں کراچی ڈالفنز نے لاہور وائٹس کے خلاف 243 کا مجموعہ کھڑا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔