زلفی بخاری کی اپنے دورہ اسرائیل سے متعلق خبروں کی تردید

میں اسرائیل نہیں گیا جب کہ حیران ہوں کہ یہ کونسے خیالی ذرائع ہیں، زلفی بخاری

میں اسرائیل نہیں گیا جب کہ حیران ہوں کہ یہ کونسے خیالی ذرائع ہیں، زلفی بخاری ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے دورہ اسرائیل سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔


وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے دورہ اسرائیل سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اسرائیل نہیں گیا، پاکستانی اخبار اسرائیلی اخبار کے ذرائع کا حوالہ دے کر کہتا ہے میں اسرائیل گیا ہوں اور پھر اسرائیلی اخبار اسی پاکستانی اخبار کے ذرائع کا حوالہ دے کر کہتا ہے میں اسرائیل گیا، حیران ہوں کہ یہ کونسے خیالی ذرائع ہیں جب کہ بظاہر میرے ہی خلاف خبر پر میرا موقف شامل نہیں کیا گیا۔
Load Next Story