مانی کا مذاق اڑانے پر حرا نے اپنی دوست کو تھپڑ دے مارا

یہ واقعہ تقریباً 9 سال پہلے کا ہے اور مجھے آج تک یاد ہے، مانی

حرا اور ان کے شوہر احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شریک ہوئے فوٹوفائل

اداکار سلمان ثاقب عرف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار میرا مذا ق اڑانے پر حرا نے اپنی دوست کو تھپڑ دے مارا تھا۔

حرا اور ان کے شوہر مانی احسن خان کے شو''ٹائم آؤٹ ود احسن خان'' میں شریک ہوئے۔ جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران مانی کو حرا کا ایک راز سب کو بتانا تھا۔ مانی نے حرا کے بارے میں راز بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار حرا اور اس کی ایک دوست گاڑی میں جارہے تھے اور اس خاتون نے کہا حرا تمہارا شوہر تو کامیڈین ہے۔


خاتون کی اس بات پر حرا نے اسے کھینچ کر تھپڑ دے مارا۔ اس وقت رات کا ٹائم تھا حرا نے نہ صرف اپنی دوست کو تھپڑ مارا بلکہ اسے کہا گاڑی سے نیچے اتر جاؤ۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کی ساحرلودھی کی نقل اتارنے کی ویڈیووائرل

مانی نے مزید بتایا جب جھگڑا زیادہ ہوگیا تو ڈرائیور نے مجھےفون کیا اور کہا ''مانی بھائی باجی (حرا) پاگل ہوگئی ہے''۔ ڈرائیور کی اس بات پر میں نے اس سے پوچھا خان کیا ہوا؟ جس پر ڈرائیور نے کہا دونوں گاڑی میں پیچھے بیٹھی ہیں اور ان کا جھگڑا ہوگیا لیکن مجھے نہیں پتہ جھگڑا کس بات پر ہوا ہے۔ مانی نے کہا میں نے اپنے ڈرائیور کو کہا حرا کی دوست جو گاڑی میں پیچھے بیٹھی ہے اسے اس کے گھر چھوڑ کر آنا۔ یہ واقعہ تقریباً 9 سال پہلے کا ہے اور مجھے آج تک یاد ہے۔
Load Next Story