- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
کمیونسٹ پارٹی چین کی 100 ویں سالگرہ پر مختلف ممالک کے 1300 سے زائد تہنیتی پیغامات

چینی کمیونسل پارٹی کو مبارکباد دینے والوں میں 150 سے زائد سربراہان مملکت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے 200 سے زائد رہنما شامل ہیں۔ (فوٹو: چائنا میڈیا گروپ)
بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی چین کی 100 ویں سالگرہ منانے کے حوالے سے پریس سینٹر نے28 جون کو ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں پارٹی کی سینٹرل کمیٹی میں شعبہِ بین الاقوامی روابط نے بتایا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کو غیر ملکی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی طرف سے 1300 سے زیادہ تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
مبارکباد دینے والے لوگوں میں 150 سے زائد سربراہان مملکت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے 200 سے زائد رہنما شامل ہیں۔ ان تہنیتی پیغامات سے چینی کمیونسٹ پارٹی کےلیے عالمی برادری کی نئی توقعات کا اظہار ہوا ہے۔
اسی کے ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایشیاء، افریقہ اور لاطینی امریکا کے متعدد ممالک کے ذرائع ابلاغ کے سربراہان نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مرکزی شعبہِ تشہیر کے نائب سربراہ، چائنا میڈیا گروپ کے چیف ڈائریکٹر اور چیف ایڈیٹر شین ہائی شونگ کو تہنیتی پیغامات بھیجے جن میں سی ایم جی کے تمام عملے اور چینی ذرائع ابلاغ سے وابستہ ساتھیوں کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
نیشنل پریس ایسوسی ایشن تھائی لینڈ کے چیئرمین مینگ کونگ بنگ بولاپا نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر چین اور چینی عوام کی خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین اور تھائی لینڈ کے عوام کے درمیان دوستی آنے والی نسلوں تک جاری رہے گی۔
معروف سعودی تھنک ٹینک، سائنسی تحقیق اور نالج ایکسچینج سینٹر کے چیئرمین یحیی محمود نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کے قیام کے بعد، سعودی ذرائع ابلاغ کے ساتھ تعاون نے ایک نئی رفتار سے ترقی حاصل کی ہے جس نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو بے حد فروغ دیا ہے۔ انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کی خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔