- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
- نیب ترامیم کیس کے ذریعے نیب قانون پر سرخ لکیر مقرر کی جائے گی،چیف جسٹس
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
- کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان
- حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
سعودیوں کی مہمان نوازی سے میرا وزن بڑھ گیا، جاپانی سفیر

جاپانی سفیر نے اہلیہ کے ساتھ سعودی لباس میں تصویر بھی شیئر کی، فوٹو: ٹوئٹر
ریاض: سعودی عرب میں متعین جاپانی سفیر فیومیو آوائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تعیناتی کے محض 4 ماہ بعد ہی اُن کا وزن تیزی سے بڑھنے لگا ہے جس کی وجہ یہاں کے شہریوں کی فراغ دلانہ مہمان نوازی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان نے خلیجی ریاست میں وسیع تجربہ رکھنے والے ماہر سفارت کار فیومیو آوائی کو فروری میں سعودی عرب میں سفیر تعینات کیا تھا۔ خلیجی ممالک کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے فیومیو آوائی نہ صرف اعلیٰ حکام بلکہ عوام میں بھی گھل مل گئے ہیں۔
سعودی عرب میں جاپان کے سفیر فیومیو آوائی نے ریاض میں مقامی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں دلچسپ باتیں کیں۔ فیومیو آوائی نے بتایا کہ وہ فروری میں سعودی عرب پہنچے ہیں لیکن انہیں اب ان کے کپڑے تنگ ہونے لگے ہیں۔
جاپانی سفیر نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے اپنی پتلونوں کو کمر سے ڈھیلا کروانا پڑ گیا تھا کیوں کہ میرا وزن تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ سعودی شہریوں کی فیاضانہ مہمان نوازی ہے جس میں مزیدار کھانے پیش کرتے ہیں۔
فیومیو آوائی نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی پُرجوش میزبانی اور لذیذ پکوان کی وجہ سے تمام احتیاطوں کو بالائے طاق رکھ دیتا ہوں اور رچ کر لذیذ پکوان کھاتا ہوں تاہم بیوی کے ٹوکنے پر اب چہل قدمی کرکے وزن کو قابو کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
جاپانی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اور ان کی اہلیہ مقامی لباس زیب تن کیئے ہوئے ہیں اور چہل قدمی کر رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ نے حجاب سے سر کو ڈھانپ بھی رکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔