مصباح الحق نے ایشز سیریز کے فاتح کینگروز کو اگلا ہدف قرار دے دیا
ہمیں دنیا پر ثابت کرنا ہوگا کہ ٹاپ ٹیموں سے برابری کی سطح پر مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہمیں دنیا پر ثابت کرنا ہوگا کہ ٹاپ ٹیموں سے برابری کی سطح پر مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
مصباح الحق نے ایشز کے فاتح کینگروز کو اگلا ہدف قرار دیدیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اکتوبر میں شیڈول اگلی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا جیسی پروفیشنل ٹیم سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
کینگرو پلیئرز بھرپورحکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں، انھیں زیر کرنے کیلیے سخت محنت کی ضرورت ہوگی، کپتان نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں مہمان بیٹنگ کیلیے ہمارے اسپنرز کا سامنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا، انہی میدانوں پر پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پرفارمنس اچھی رہی تھی، بہتری کی طرف سفر جاری رکھتے ہوئے ہمیں دنیا پر ثابت کرنا ہوگا کہ ٹاپ ٹیموں سے برابری کی سطح پر مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔