پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانہ ہونے کے لئے تیار
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی امریکہ روانگی کا امکان ہے، ذرائع
مراد علی شاہ ایک ہفتے کے لئے اور عذرہ پیچوہو 29 دن کے لئے بیرون ملک رواںہ ہوں گی، ذرائع۔ فوٹو:فائل
سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات کی بیرون ملک روانگی شروع ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانگی کے لئے تیار ہورہے ہیں، جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی امریکہ روانگی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اتوار کے روز امریکا روانہ ہورہے ہیں، ان کا یہ دورہ نجی ہوگا اور وہ ایک ہفتے کے لئے امریکا جائیں گے۔ جب کہ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل بھی امریکا اور برطانیہ کے دورے کی تیاری کررہی ہیں، وہ 29 روز تک ملک سے باہر رہیں گی اور ان کا دورہ بھی نجی دورہ ہوگا۔