پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج سے ’ہفتہ شہدا‘ منا رہے ہیں
8 جولائی کو شہید برہان وانی کے شہادت کے دن کو ’’یوم مزاحمت‘‘ کے طور پر منایا جائے گا، کُل جماعتی حریت کانفرنس
مقبوضہ کشمیر میں دو روزہ ہڑتال بھی کی جائے گی، فوٹو: فائل
کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج سے 13 جولائی تک ''ہفتۂ شہدا''منا رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ جموں وکشمیر، آزاد کشمیر، پاکستان اور بیرون ممالک میں ہفتۂ شہدا منایا جا رہا ہے اور آج پہلے روز دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ہفتۂ شہدا کے دوسرے روز یعنی کل مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں اورجلوس نکالے جائیں گے۔ اس موقع پر آزادی کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز آویزاں کیے جائیں گے حریت رہنما ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
تیسرے روز یعنی جمعرات 8 جولائی کو شہید برہان وانی اور ساتھیوں کے یوم شہادت کو ''یوم مزاحمت'' کے طور پر منایا جائے گا اور برہان وانی کے آبائی قصبے ترال کی طرف مارچ کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں دو روزہ ہڑتال بھی کی جائے گی۔
اسی طرح ہفتہ شہداء کے آخری دن 13 جولائی کو 1931 کے شہداء کی یاد میں تاریخی یوم شہدا منایا جائے گا۔ اور مزار شہدا نقشبندی صاحب سرینگر کی طرف مارچ کیا جائے گا۔