آرمی چیف کی قطر کے مسلح افواج کے سربراہ اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاع، سلامتی، علاقائی اور جیو پولیٹیکل انوائرمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاع، سلامتی، تعاون، علاقائی اور جیو پولیٹیکل انوائرمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر(ٖفوٹو:اے ایف پی)
ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔ قطرکے مسلح افواج کے سربراہ، نائب وزیراعظم ووزیردفاع ڈاکٹر خالد بن محمد سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قطر کے نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع ڈاکٹرخالد بن محمد اور مسلح افواج کے سربراہ لیفٹینینٹ جنرل غنیم بن شاہین الغنیم سے ملاقاتیں کی ہیں۔
قطری حکام نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں کو سراہا، اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی، دفاع، سلامتی، تعاون، علاقائی، جیو پولیٹیکل انوائرمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی ایک عظیم تاریخ ہے، اس موقع پر دونوں برادر ممالک نے بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔