وزیراعظم نے اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم کی تمام ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت
وزیراعظم کی تمام ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت ۔ فوٹو:فائل
وزیراعظم عمران خانے اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کرنے اور خاتون کو برہنہ کرنے والے ملزم عثمان مرزا کو اس کے ساتھیوں سے گرفتار کرلیا تھا، واقعے کی اس قدر تشہیر ہوئی کہ بات وزیراعظم عمران خان تک پہنچ گئی، اور انہوں نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعظم نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے رابطہ کرکے واقعہ کی تمام تفصیلات حاصل کیں، اور تمام ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو مثال بنایا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لڑکی اور لڑکے پر تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جب کہ وہ لڑکے کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بک رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ویڈیو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان تک پہنچ گئی، تو انہوں نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا، جس پر اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا۔