عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑھ گئی

فی تولہ سونا اضافے سے 109700 روپے اور دس گرام سونا بڑھ کر 94050 روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 7ڈالر کے اضافے سے1815فی اونس ہوگئی۔ فوٹو:فائل

WASHINGTON:
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1815 ڈالر پہنچ گئی، جس کے باعث پاکستان میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 94 ہزار 50 روپے تک پہنچ گئی۔

 
Load Next Story