محدود وسائل میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ
22ملین آبادی کےشہرکوبلدیاتی خدمات مہیا کرنا آسان کام نہیں مطالعاتی دورےپر آئے ہوئے پی اے ایس افسران کے وفد سے گفتگو
بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی ذمے داریوں کو بہترین انداز میں انجام دے رہی ہے۔ فوٹو : فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے محدود وسائل کے باوجود کراچی کے شہریوں کوبلدیاتی سہولتیں، صحت عامہ، تعلیم، ٹرانسپورٹیشن، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، باغات و تفریحات سمیت مختلف شعبوں میں وسیع خدمات فراہم کرتی ہے۔
کراچی 22ملین آبادی کا شہر ہے اور اتنی بڑی آبادی کو بنیادی بلدیاتی خدمات مہیا کرنا آسان کام نہیں تاہم بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی ذمے داریوں کو بہترین انداز میں انجام دے رہی ہے، یہ بات انھوں نے لاہور سے آئے ہوئے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے شرکا پر مشتمل وفد کو ان کے کراچی کے دورے کے موقع پرملاقات میںبتائی، وفد میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 46 پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(پی اے ایس) افسران شامل ہیںجوان دنوں کراچی کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے ہیں، اس موقع پر وفد کے سربراہ ڈاکٹر پرویز عباس، میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی، مشیر مالیات فرحان درانی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر لینڈ نجم الزماں، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز محمد علی عباسی، ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ نیاز سومرو موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر فاروقی نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران پر مشتمل وفد کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دورے کے موقع پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ان آفیسرز نے جنھیں مستقبل میں اہم ذمے داریاں سنبھالنی ہیں ملک کے سب سے بڑے شہر کی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دورے کا انتخاب کیا، انھوں نے کہا کہ آپ کا یہ مطالعاتی دورہ بے حد مفید ثابت ہوگا اور اس کے دوران آپ کو کراچی شہر کے متعلق بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا، انھوں نے کہا کہ اس دورے سے آپ کو پتہ چلے گا کہ کراچی شہر ماضی میں کیسا تھا اور اب یہاں کیا تبدیلیاں آئی ہیں، اس موقع پر وفد کو کراچی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کے متعلق ایک مختصر ویڈیو بھی دکھائی گئی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قیام اور اس کی تاریخ کے متعلق معلومات مہیا کی گئیں، وفد کے سربراہ ڈاکٹر پرویز عباس نے ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کراچی کے دورے کا مقصد پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں ہونے والی ترقی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لینا ہے اور اس کے لیے وہ مختلف سرکاری اداروں سے رابطہ کر رہے ہیں۔