دہشت گردوں سے مقابلے کیلیے قوم متحد ہےسنی تحریک

ملک کی سلامتی و بقا کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،ثروت اعجاز

دہشت گردی کا مقابلہ اورملک کو محفوظ بنانے کیلیے پوری قوم متحد ہے۔ فوٹو: فائل

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ اورملک کو محفوظ بنانے کیلیے پوری قوم متحد ہے۔

حکومت دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، ملک کی سلامتی و بقا کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،دہشت گردوں سے مذاکرات اسلام کی تعلیمات اور آئین کے خلاف ہوں گے، ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکز اہلسنّت پر علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔




ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ ملک کی اکثریتی عوام سرکاردوعالمؐ کا میلاد منانے والے ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے،پاکستان بنایا تھا اور آج بچانے کیلیے بھی کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے، پولیوکی ٹیم پر حملہ،جی ایچ کیو پر حملہ، زائرین کی بسوں پرحملے،پاک فوج کے دستوں پر حملہ ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے،انھوں نے کہاکہ ملک کو بھنور سے نکالنے،دہشت گردی سے پاک کرنے کیلیے پوری قوم پرعزم ہے،حکومت دہشت گردوں کیخلاف آگے بڑھے۔
Load Next Story