ایکسپریس نیوز کے کارکنوں کی شہادت کیخلاف مظاہرے جاری
شہدا کیلیے فاتحہ خوانی‘ آج پنجاب اسمبلی کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایاجائیگا
ملزمان کو گرفتار کرکے سر عام پھانسی دی جائے۔مطالبہ۔ فوٹو : شاہد علی/ ایکسپریس
KARACHI:
ایکسپریس نیوز کے 3 کارکنوں کی شہادت کیخلاف گزشتہ روز بھی مظاہرے کیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے تین کارکنان کی شہادت اور گوجرانوالہ میں ٹیم پرحملہ کیخلاف راہوالی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صحافیوں کے علاوہ سول سوسائٹی اور سکول طلباء نے شرکت کی مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ایکسپریس نیوز کیخلاف دہشتگردی کی پُر زور مذمت اور حکومت سے میڈیا کیلئے مناسب سیکورٹی کے مطالبات درج تھے اس موقع پرسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے راہنمائوں مشتاق احمد بادل ، چوہدری نواز حفیظ ، حافظ اشرف رضا قادری ، عرفان چاند بٹ ، رانا احسان اللہ ، چوہدری اصغر وڑائچ ، عباس چہل ، نعیم بٹ ، وامق سعید بٹ کے علاوہ مقامی صحافیوں محمد سرور انصاری ، عبداللطیف چوہدری ، نصیر شانی نے خطاب کرتے ہوئے ایکسپریس نیوز کراچی کی وین پر دہشتگردوں کی فائرنگ کیخلاف سخت مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار کے منافی قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سر عام پھانسی دی جائے۔
اس موقع پر ایکسپریس نیوز کے شہدا محمد وقاص ، خالد خان ، محمد اشرف کے ایصالِ ثواب کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی۔کمالیہ میں پریس کلب، انجمن صحافیاں اورالیکٹرانک میڈیا سمیت مختلف تنظیمو ں نے جلو س نکالا اور دھرنا دے کر چیچہ وطنی رجانہ روڈ بلاک کر دی، صحافی رہنمائوں نے ملزموں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے رہنما رانا عظیم نے کہا ہے کہ کراچی میں ''ایکسپریس نیوزچینل ''کے تین کارکنوں کی المناک شہادت کے ضمن میں آج پنجاب اسمبلی ہال کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایاجائیگا جس میں صحافیوں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اورسول سوسائٹی کے ارکان بھی اظہاریکجہتی کیلئے شریک ہوں گے۔