عراق میں بم دھماکے اور پرتشدد واقعات 21 افراد ہلاک 26 عسکریت پسندوں کو پھانسی

صوبہ انبار میں القاعداہ کےجنگجوئوں کیخلاف آپریشن جاری،لوگ نقل مکانی کرگئے،فلوجہ کےقریب گورنرکے مشیر کو اغوا کرلیا گیا


INP January 23, 2014
لڑائی کی وجہ سے علاقے سے بڑی تعدادمیں لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔فوٹو:اے ایف پی

عراق میں بم دھماکوں اورپرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث26عسکریت پسندوں کو پھانسی دیدی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ انبارمیں القاعدہ کے جنگجوئوں کے خلاف فوج کاآپریشن جاری ہے ،لڑائی کی وجہ سے علاقے سے بڑی تعدادمیں لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔فلوجہ کے قریب گورنر کے مشیرکو اغواکرلیا گیا۔خالدیہ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے6عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔موصل میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے2پولیس اہلکارہلاک ہوگئے،ایک انٹیلی جنس آفیسرکوقتل کردیاگیاجبکہ اس کے 2 ساتھی زخمی ہوگئے۔

 photo 8_zps86449045.jpg

مسلح افرادکے حملے میں3پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔بغدادمیں کاربم دھماکے میں11افرادزخمی ہوگئے۔بایہ میں ایک شخص پولیس کی فائرنگ سے ماراگیا۔تل الرحمن میں بم دھماکے میں 3 عراقی فوجی ہلاک اور4زخمی ہوگئے ۔ تکریت میں بم دھماکے میں9پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تہارکے علاقے میں پولیس نے3مسلح افرا دکو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب عراقی وزیر قانون حسن الشمری کا کہناہے کہ ملک میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث 26دہشتگردوں کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ سزائے موت پانیوالے تمام دہشتگردوں کاتعلق عراق سے تھا۔

مقبول خبریں