سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول

مبینہ طور پر ایک خارجی کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ یونیورسٹی کی طرف اشارہ کررہا ہے جبکہ اس پر کراس کا نشانہ ہے


نعیم اصغر December 30, 2025
فوٹو فائل

پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ میں نامزد کردہ قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد خوارج کی دھمکی موصول ہونے پر مجلس وحدت المسلمین نے ردعمل جاری کیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم نے یورنیورسٹی کو ٹارگٹ بنا کر تصویر سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہائی الرٹ سکیورٹی پولیس ناکوں اور سخت حفاظتی دعوؤں کے باوجود ایک ہائی پروفائل دہشتگرد وفاقی دارالحکومت دندناتا پھر رہا ہے۔

ترجمان مجلس وحدت المسلمین نے کہا کہ حساس مقامات تک دہشت گردوں کا بلا روک ٹوک پہنچنا تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنا ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد پولیس اور متعلقہ سکیورٹی ادارے اس سنگین واقعے کا فوری اور سخت نوٹس لیں اور ملوث دہشت گرد عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایم ڈبلیو ایم نے مطالبہ کیا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت تمام عوامی نمائندوں اور شہریوں کو مؤثر اور یقینی سکیورٹی فراہم کی جائے

مقبول خبریں