صوبے میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی شرجیل میمن
بلدیاتی ملازمین مہم چلائیں گے، سندھ کے بچوں کو معذور نہیں بننے دینگے،وزیر اطلاعات
دہشت گرد جتنا روکنے کی کوشش کریں گے اتنا ہی حکومت انسداد پولیو مہم تیز کریگی۔ فوٹو: فائل
سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم کوبلدیاتی اداروں اور ملازمین کے ذریعے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔
انھوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد جتنا روکنے کی کوشش کریں گے اتنا ہی حکومت انسداد پولیو مہم تیز کریگی۔ بدھ کو اپنے دفتر میں سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری صحت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ تمام بلدیاتی اداروں کے تعلقہ ، کونسل، یونین کونسلز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور لوکل گورنمنٹ وزارت کے ذیلی اداروں میں ہنگامی بنیاد پر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائے۔ شرجیل انعام میمن نے سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری صحت کو ہدایت دی کہ وہ پولیو ویکیسن کے قطرے پلانے کی مہم کو گلی گلی اور محلہ محلہ تک پھیلانے کے لیے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے ۔
انھوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی اور سندھ کے بچوں کو کسی صورت بھی پولیو کے باعث معذور نہیں بننے دے گی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گرد ڈرپوک ہیں اور بزدلوں کی طرح نہتوں پر وار کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز پولیو ورکرز پر حملوں اور پولیو ورکرز کی شہادت پروزیراعلیٰ سندھ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سند ھ اور تمام متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کی ہے اور انھیں ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکام دیے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے بچوں کو معذوری سے بچانے والے پولیو ورکرز کو ہم کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اورجو ورکرز شہید ہوئے ہیں ان کی مالی مدد کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے انسداد پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے میں اپنا کردار بھی ادا کریں ۔