شفیق موڑ تا سہراب گوٹھ مستقل ٹریفک جام شہری اذیت کا شکار
سیوریج کے پانی اور سڑکوں پر موجود گڑھوں کے سبب دن بھر اس سڑک پر بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ہے
سیوریج کے پانی اور سڑکوں پر موجود گڑھوں کے سبب دن بھر اس سڑک پربدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔(ٖفوٹو:ایکسپریس)
ضلع وسطی میں متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی نے شفیق موڑ پاور ہاؤس سے سہراب گوٹھ فلائی اوور اور انڈر پاس تک جانا شہریوں کے لیے محال بنا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع وسطی میں متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت، بے حسی اور لاپروائی نے شفیق موڑ پاور ہاؤس سے سہراب گوٹھ فلائی اوور اور انڈر پاس تک جانا شہریوں کے لیے محال بنا دیا، سیوریج کے پانی اور سڑکوں پر جگہ جگہ پڑے ہوئے گڑھوں کے باعث دن بھر اس شارع پر بدترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے۔
اس حوالے سے موقع پر موجود شہریوں نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس شارع پر سیوریج کے پانی نے ٹریفک کی روانی کو شدید متاثر کیا ہوا ہے، جب کہ سڑک کے گڑھوں کی وجہ سے بھی شہریوں خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ شفیق موڑ سے سہراب گوٹھ فلائی اوور تک سڑک پر موجود گڑھے اپنی جگہ ہیں جس کی وجہ سے سہراب گوٹھ فلائی اوور کے ساتھ سپر ہائی وے اور انڈر پاس کے ذریعے فیڈرل بی ایریا جانے والے شہریوں کو بھی اذیت ناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر نارتھ کراچی، بفرزون، شادمان ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کی ایک بہت بڑی تعداد مذکورہ راستہ اختیار کرتے ہوئے سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں قربانی کے جانور خریدنے جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس شارع پر ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے، لیکن سڑک کی زبوں حالی اور سیوریج کا پانی جمع ہونے سے صورت حال انتہائی دشوار ہو جاتی ہے اور شہریوں کو اس مقام سے گزرتے ہوئے نہ صرف وقت کی بربادی بلکہ ایندھن کے ضیاع کا بھی سامنا کر پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی کے متعلقہ ادارے جس میں ڈپٹی کمشنر وسطی، ڈی ایم سی وسطی، واٹر بورڈ حکام اور کے ایم سی کا عملہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوگیا ہے بلکہ منتخب نمائندوں کی جانب سے بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جس کا خمیازہ صرف اور صرف عوام کو ہی بھگتنا پڑ رہا ہے۔