دلیپ کمارایک انسٹیٹیوٹ تھے اورہم اس کے طالب علم نوازالدین صدیقی
ایسا کوئی ایوارڈ نہیں جو دلیپ کمارکی قابلیت کے سامنے انصاف کرسکے، نواز الدین صدیقی
ہندی سینیما میں کوئی ایسا اداکار نہیں ہوگا جو دلیپ کمار کی اداکاری سے واقف نہ ہو۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ اداکارنوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی ایوارڈ نہیں جودلیپ کمارکی قابلیت کے سامنے انصاف کرسکے وہ اداکار ایک انسٹیٹیوٹ تھے اورہم اس کے طالب علم۔
بھارتی اداکارنوازالدین صدیقی نے برصغیرکے عظیم اداکاردلیپ کمارسے متعلق کہا کہ دلیپ کمارکے جیسا اداکارکبھی نہیں آئے گا۔ دلیپ کمارکوسپراسٹار، آئیکون، لیجنڈ کہنا، سب کہنے کی باتیں ہیں ، دلیپ کماران سب چیزوں سے بہت آگے کی چیزتھے حتی کہ ایسا کوئی ایوارڈ نہیں جو دلیپ کمارکی قابلیت کے سامنے انصاف کرسکے۔
اداکارنے کہا کہ ہندی سینیما میں کوئی ایسا اداکارنہیں ہوگا جودلیپ کمارکی اداکاری سے واقف نہ ہو، وہ ایک انسٹیٹیوٹ کی مانند تھے اورہم سب ان کے شاگرد، ان کے لیے چند الفاظ کہہ دینا بے معنی ہے۔
اداکارنے مزید کہا کہ میرے والد دلیپ کمارکے بڑے مداح تھے اوران ہی سے مجھے دلیپ کمارکے بارے میں معلوم ہوا تھا، میں نے دلیپ کمارکی ایک ایک فلم بار بار دیکھی ہے، فلم مغل اعظم میں دلیپ کمارکی جانب سے ادا کیے جانے والا کردار 'سلیم' میرا پسندیدہ کردارتھا۔