کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی
بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جمعے تک برقرار رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات
آج شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو:فائل
PARIS:
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعرات کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے عوام کے لئے خوشخبری ہے، کہ محکمہ موسمیات نے آج سے جمعے کے روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے جنوب مشرق میں تھنڈر سیلز بننے شروع ہوگئے ہیں، اووہیٹنگ بارش کی صورت برسنے والے بادلوں کو تقویت دے رہی ہے، آج شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے، تاہم کل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے، جب کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جمعے تک برقرار رہ سکتا ہے۔
آج کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری ہے، جن علاقوں میں بارش ہورہی ہے ان میں کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف، صدر، اولڈ سٹی ایریا، کیماڑی اور ٹاور شامل ہیں۔