بھارتی صوفی گلوکار جھیل میں ڈوبنے سے ہلاک

گلوکار کی لاش کو ان کے آبائی شہر امرتسر لے جایا جارہا ہے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی

گلوکار منیمت سنگھ اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹریکنگ پر گئے تھے، بھارتی میڈیا

بھارتی پنجابی صوفی گلوکار منمیت سنگھ کی لاش ہماچل پردیش کے کانگرا علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے کانگرا علاقے سے پنجاب کے صوفی گلوکار منمیت سنگھ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ منمیت سنگھ پنجاب کے مشہور صوفی سائیں بردران کے گلوکاروں میں سے ایک تھے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق منیمت سنگھ اپنے دوستوں کے ہمراہ ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالا کے علاقے کانگرا میں ٹریکنگ پر گئے تھے۔ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہاں آنے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث گلوکار کا پیر پھسل گیا اور وہ جھیل میں گرپڑے اور پانی میں ڈوبنے سے گلوکار کی موت واقع ہوگئی۔ منمیت سنگھ کی لاش منگل کی شام کو دریافت ہوئی ہے اور اب انہیں ان کے آبائی شہر امرتسر لے جایا جارہا ہے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

ایک سینئر پولیس آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ چند روز قبل گلوکار منمیت سنگھ کی گمشدگی کی رپورٹ کانگرا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی تھی۔ گلوکار منمیت سنگھ کی لاش برآمد ہونے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیجا گیا تھا بعد ازاں اسے ان کی فیملی کے حوالے کردیا گیا تھا۔
Load Next Story