پاکستان ازبکستان کا تجارت کے فروغ صحت زراعت اور فلم میکنگ میں تعاون کا اعلان
ظہیر الدین بابر، علامہ اقبال پر فلمیں بنائی جائیں گی، پاکستان کرکٹ کے فروغ میں ازبکستان کی مدد کریگا، مشترکہ بریفنگ
ظہیر الدین بابر، علامہ اقبال پر فلمیں بنائی جائیں گی - فوٹو: وزارت خارجہ
وزیراعظم دو روزہ عمران خان ازبکستان پہنچ گئے جہاں دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو فروغ دینے سمیت، زراعت، صحت اور فلم میکنگ کے شعبوں میں مشترکہ کاوشوں کا اعلان کیا جبکہ پاکستان ازبکستان میں کرکٹ متعارف کرانے میں بھی مدد کرے گا۔
اس بات کا اعلان وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر نے تاشقند میں مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور تاجروں کا ایک بڑا وفد بھی ازبکستان پہنچا۔ وزیراعظم کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ بعدازاں کئی اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر بھی دستخط کیے گئے۔
نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ نیا ازبکستان اور ہم نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، پاکستان اور ازبکستان معاشی ترقی کے ایک ہی سفر پر گامزن ہیں، ہم پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
صحت، تجارت اور زراعت کے شعبہ جات میں تعاون
وزیراعظم نے کہا کہ ہم ازبکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں جس کے لیے پاکستانی تاجروں کا ایک بڑا وفد میرے ساتھ آج یہاں تاشقند آیا ہے، پاکستان کے تاجر ازبکستان میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں، ہم صحت، تجارت اور زراعت کے شعبہ جات میں ایک دوسرے کے درمیان تعاون کو فروغ دیں گے۔
غربت کے خلاف مشترکہ جدوجہد
انہوں ںے کہا کہ دونوں ممالک کو غربت جیسے مسائل کا سامنا ہے ہمارے اہداف مشترکہ ہیں اور دونوں کو غربت کا خاتمہ کرنا ہے اور ہم دونوں کو مل کر ایک دوسرے کے عوام کو غربت سے نکالنا ہوگا۔
ظہیر الدین باہر، علامہ اقبال پر مشترکہ فلم پروڈکشن
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دیں گے، ہماری نئی نسل کو اپنے قدیم ہیروز کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے، دونوں ممالک مشترکہ طور پر مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر، صوفی بزرگوں اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی زندگی پر بھی فلم بنائیں گے۔
وزیراعظم کا ازبکستان میں کرکٹ متعارف کرانے کا اعلان
عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات مضبوط ہونے کے بعد ازبکستان میں کرکٹ متعارف کرائیں، خوشی ہوگی کہ پاکستان کرکٹ کے شعبے میں ازبکستان کی مدد کرے۔
افغانستان میں سول وار کا خدشہ ہے
افغانستان کے معاملے پر انہوں نے کہا وہاں سول وار کا خدشہ ہے ہم اس مسئلے کو پرامن طور پر حل کرنا چاہتے ہیں، ہم افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے، افغان ہمارے بھائی ہیں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں افغانستان میں جلد از جلد امن قائم ہوجائے۔
قبل ازیں تاشقند میں ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی و ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
وفود کی سطح پر مذاکرات، معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط
دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے ازبک صدر شوکت مرزایوف کو دعوت پاکستان کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں امن ہمسایہ ممالک اور خطے کے لیے ضروری ہے ، وزیراعظم