مادھوری ’’گلاب گینگ‘‘ کی تشہیرپر ہندی نظم پڑھیں گی
فروری میں میوزک لانچ ہوگا،تقریب کا آغازدوشینت کمارکی نظم سے ہوگا،ہدایتکارہ سومیک
فلم کی کہانی خواتین اور انھیں درپیش مسائل کے موضوع کو لے کر بنائی گئی ہے۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ آئندہ ماہ بنارس میں اپنی نئی فلم ''گلاب گینگ'' کی تشہیر کے موقع پر ہندی نظم پڑھیں گی۔
بالی ووڈ فلم گلاب گینگ کی ہدایتکارہ سومیک سین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فروری میں فلم ''گلاب گینگ'' کا تمام تر عملہ فلم کے میوزک لانچ کے سلسلے میں بنارس جائے گا وہاں اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا۔
تقریب کا آغاز مادھوری کی آواز میں گائی ہوئی نظم سے ہو گا۔ اداکارہ مادھوری اس موقع پر دوشینت کمار کی ہندی نظم گائیں گی۔ بعد ازاں فلم کا میوزک لانچ کیا جائے گا۔ فلم کی کہانی خواتین اور انھیں درپیش مسائل کے موضوع کو لے کر بنائی گئی ہے۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔