بہادر ماں نے بچے کو اغوا کاروں کے چنگل سے بچالیا
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ایک اغوا کار کو گرفتار کرلیا
سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے اغوا کار کو حراست میں لے لیا گیا ، فوٹو: ٹوئٹر
امریکا میں بہادر ماں نے اپنے بچے کو اغوا ہونے سے اُس وقت بچا لیا جب ایک غوا کار نے بچے کو اُٹھا کر کار میں ڈالا اور فرار ہونے کی ناکام کوشش کی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکا میں ایک ماں اپنے بچوں کے ہمراہ شاپنگ کے بعد خاندان فٹ پاتھ پر گھر کی جانب جارہا تھا کہ کنارے کھڑی کار میں سے ایک شخص بھاگتا ہوا فٹ پاتھ پر آیا اور 5 سالہ بچے کو اُٹھا کر زبردستی کار میں بٹھا دیا۔
اس اچانک حملے پر ماں نے گھبرانے کے بجائے حاضر دماغی سے کام لیا اور بڑی زور آزمائی کے بعد کار کی ڈرائیور سیٹ کی جانب سے بچے کو اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑا لیا۔ اس موقع پر ایک اور خاتون بھی بہادر ماں کی مدد کو پہنچ گئیں اور راہگیر بھی اغوا کاروں کی جانب بھاگے۔
بچے کو ہاتھوں سے جاتا دیکھ کر اغوا کار اپنی کار میں فرار ہوگئے تاہم یہ منظر سی سی ٹی وی فوٹیجز میں محفوظ ہوگیا جس کی مدد سے پولیس نے ایک اغوا کار کو حراست میں لے لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ماں کو دلیری کے ساتھ اپنے بچے کو اغوا کاروں سے بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو پر صارفین نے ماں کی بہادری کو سراہا۔
ویڈیو بشکریہ بی بی سی