مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نواز شریف پلس ہوگیا مریم نواز
کروڑوں روپے سرکاری پیسہ خرچ کرکے بھی عمران خان کو کشمیری عوام نے مسترد کردیا، مریم نواز
کراچی سےخیبرتک ہرجگہ آپ کوعوام نےمستردکردیا، مریم نواز۔ فوٹو:فائل
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نوازشریف آزاد کشمیر میں پلس پلس ہورہے ہیں۔
دھیر کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ دھیرکوٹ سے نیلم ویلی تک ہر طرف نواز شریف کی گونج ہے، آزاد کشمیر نے ن لیگ کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی، ہمارے رہنما کہتے ہیں کہ ہم نے بڑے جلسے دیکھے لیکن پہلی بار پانچ منزلہ جلسہ دیکھا ہے، مجھے خوشی ہے کہ نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں، مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں روز بروز پلس پلس اور پلس ہورہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کل باغ کےسرکاری جلسےمیں آئےتھے، انہوں نے باغ میں جلسہ صرف اس لئے رکھا کہ وہاں پر ان کے امیدوار کا دور دور تک تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ امیدوار صرف ایک اے ٹی ایم مشین ہے، اور عمران خان غربیوں کے پاس نہیں صرف پیسوں والوں کے پاس جاتے ہیں، عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھونک کر آیا، لیکن سرکار کے کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی انہیں کشمیر کے عوام نے مسترد کردیا، کراچی سے خیبر تک ہر جگہ آپ کو عوام نے مسترد کیا، ایسے جلسے کو تو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا، اگر عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو ان کا بھرم رہ جاتا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں انقلاب ہے، 25 جولائی کو ووٹ کوعزت دینے اور ووٹ پر پہرہ دینے کا وقت آگیا ہے، اگر کوئی ووٹ چوری کرتا پکڑاجائے تو اسے کشمیر کے عوام مت چھوڑیں، 25 جولائی کو عوام اپنی مٹی کا قرض اتارنے کیلئے نکلیں گے، اگر ووٹ چھیننے کی کوشش کی تو آزاد کشمیر والے تمہارا برا حال کردیں گے۔