انڈر19ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی منیجر اور کوچ نے ’ سب اچھا ہے ‘ کی رپورٹ کردی
رپورٹ میں اس بات کی سختی سے تردید کی گئی ہے کہ ٹیم میںکسی قسم کے اختلافات تھے
منیجر اور کوچ نے اپنی رپورٹس میں قرار دیا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے چنانچہ بھارت سے کوارٹر فائنل میں شکست کو اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے، زرائع۔ فوٹو: فائل
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان جونیئر ٹیم کے منیجر اور کوچ نے ٹیم کی بدترین کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے پی سی بی کو 'سب اچھا ہے' کی رپورٹ جمع کرادی۔
پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان منیجر ہارون رشید اور کوچ صبیح اظہر کے رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم انھوں نے دونوں آفیشلز کوابھی تک طلب کرنے کا فیصلہ نہیں کیا جبکہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے انٹرویوز ہوچکے ہیں۔
باخبر ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ منیجر اور کوچ نے اپنی رپورٹس میں قرار دیا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے چنانچہ بھارت سے کوارٹر فائنل میں شکست کو اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔
رپورٹس میں اس بات کی سختی سے تردید کی گئی ہے کہ ٹیم میںکسی قسم کے اختلافات تھے اور کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں نے مثالی ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے سنسنی خیز میچ ہارنے کے بعد لڑکے اتنے مایوس ہوگئے کہ اسکے بعد تمام میچز ہارتے چلے گئے حالانکہ ٹیم مینجمنٹ انکا حوصلہ بڑھاتی رہی۔