ٹوئٹرتنازع‘ پیٹرسن نے اینڈرسن اور سوان پر الزام دھردیا

دونوں کھلاڑیوں کیخلاف تحقیقات کی جائیں، اسٹار بیٹسمین کا ای سی بی سے مطالبہ

Sports Desk September 10, 2012
پیٹرسن نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں گریم سوان اور جیمز اینڈرسن پر الزام عائد کیا ہے کہ ان دونوں کا بھی پیروڈی ٹویٹر اکائونٹ ’کے پی جینئس‘ میں ہاتھ ہے۔ فوٹو: فائل

انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے پیروڈی ٹویٹر اکائونٹ کا الزام جیمز اینڈرسن اور گریم سوان پر دھر دیا۔

لندن (اسپورٹس ڈیسک) انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے پیروڈی ٹویٹر اکائونٹ کا الزام جیمز اینڈرسن اور گریم سوان پر دھر دیا، انھوں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیون پیٹرسن کا تنازع سلجھنے کے بجائے مزید الجھتا جارہا ہے، اب اس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے، پیٹرسن نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں گریم سوان اور جیمز اینڈرسن پر الزام عائد کیا ہے کہ ان دونوں کا بھی پیروڈی ٹویٹر اکائونٹ 'کے پی جینئس' میں ہاتھ ہے۔ اس ٹویٹر اکائونٹ میں پیٹرسن کو شیخی خورہ اور دولت کا اسیر قرار دیتے ہوئے ان کا تمسخر اڑایا جاتا رہا۔

اس کے فالوورز میں انگلش ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی شامل تھے تاہم بعد میں ایک کرکٹ شائق رچرڈ بیلی نے اعتراف کیا کہ اس اکائونٹ کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے، دلچسپ بات یہ ہے بیلی ناٹنگھم شائر کی ٹیم کے چند کھلاڑیوں کے ساتھ ایک گھر میں رہتے ہیں مگر ان کا اصرار ہے اس اکائونٹ میں کسی انگلش کھلاڑی کا ہاتھ نہیں، رچرڈ بیلی کے دوست اسٹورٹ براڈ نے بھی اپنے اس اکائونٹ میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔ کیون پیٹرسن کو یقین ہے کہ اس اکائونٹ کے پیچھے چند انگلش پلیئرز کا بھی ہاتھ ہے اور اب وہ یہ شبہ اپنی زبان پر بھی لے آئے ہیں۔

انھیں اس سارے معاملے میں جیمز اینڈرسن اور گریم سوان ملوث دکھائی دیتے ہیں اس لیے انھوں نے انگلش بورڈ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔ کیون پیٹرسن سمجھتے ہیں کہ ان کی سوان اور جیمز اینڈرسن سے جو نجی طور پر بات چیت ہوئی اکثر وہ ٹویٹر میں استعمال کی گئی، ان کا خیال ہے کہ وہ دہرے معیار کا شکار ثابت ہوئے ہیں، ان کے خلاف جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو ٹیکسٹ میسجز بھیجنے پر ایکشن لیا گیا جبکہ ٹویٹر پر ان کا مذاق اڑانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

انھوں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیون پیٹرسن کا تنازع سلجھنے کے بجائے مزید الجھتا جارہا ہے، اب اس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے، پیٹرسن نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں گریم سوان اور جیمز اینڈرسن پر الزام عائد کیا ہے کہ ان دونوں کا بھی پیروڈی ٹویٹر اکائونٹ 'کے پی جینئس' میں ہاتھ ہے۔ اس ٹویٹر اکائونٹ میں پیٹرسن کو شیخی خورہ اور دولت کا اسیر قرار دیتے ہوئے ان کا تمسخر اڑایا جاتا رہا۔

مقبول خبریں