- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- وفاقی کابینہ اجلاس؛ آئی ایم ایف معاہدہ اور سیکیورٹی صورتحال ایجنڈے میں شامل
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فیز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کرلی
کراچی: گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دیرینہ دوست اداکار و پروڈیوسر شہباز شگری سے منگنی کرلی۔
آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری طویل عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتےتھے۔ دونوں نے کبھی بھی ایک دوسرے کے لیے پسندیدگی میڈیا یا مداحوں سے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔
آئمہ بیگ اور شہباز کئی مواقعوں پر ایک ساتھ دیکھے گئے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔
گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے طویل عرصے سے قائم رہنے والی دوستی کو نام دینے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ روز منگنی کرکے ایک دوسرے کے ساتھ عمر بھر رہنے کا وعدہ کیا۔
منگنی کے موقع پر آئمہ بیگ نے شیفون کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی، جب کہ شہباز شگری بھی سوٹ میں ملبوس نظر آئے۔ شہباز نے اس موقع پر اپنی ہونے والی دلہن کو ایک خوبصورت نیکلس بھی تحفے میں دیا۔
دونوں اپنی منگنی کے موقع پر بے حد خوش نظر آئے۔ مداحوں نے بھی اس ہنستی مسکراتی جوڑی کو خوب پسند کیا۔
سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ مداحوں اور دیگر فنکاروں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔