نیوزی لینڈ سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں صدر ممنون حسین
کیوی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون پر گفتگو، مورے مکلی سرتاج عزیز بھی ملے
کیوی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون پر گفتگو، مورے مکلی سرتاج عزیز بھی ملے۔ فوٹو: فائل
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کیساتھ اپنے قریبی اور خوشگوار تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنیکا خواہاں ہے۔
انھوں نے یہ بات نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ مورے مکلی سے جمعے کو ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مورے مکلی نے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورنیوزی لینڈ یکساںسوچ اورخیالات میں ہم آہنگی کی بنیادپرقریبی معاون تعلقات رکھتے ہیں ۔
نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے بھی ملے ۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ نیوزی لینڈ پاکستان میں پانی سے بجلی کے پیداواری منصوبوں ، ڈیری اور زرعی شعبوں میں ویلیو ایڈیشن کیلیے معاونت کرے۔ انہوں نے توانائی، ٹیکسٹائل ، ڈیری فارمنگ اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی۔