خورشید شاہ کے مذاکرات شاہ زین کا دھرنا ختم کرنیکا اعلان

شاہ زین دھرنے کا مقام بدلنے پر آمادہ ہو گئے،6دن کے بعد قومی شاہراہ ٹریفک کیلیے کھل جائیگی


ڈیرہ بگٹی جانے سے روکنے پر بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع، چیف سیکریٹری 28 جنوری کو طلب۔ فوٹو : فائل

شاہ زین بگٹی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنیکا اعلان کر دیا ہے اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سنگم پر گزشتہ 5روز سے بگٹی قبیلے کے سینکڑوں افراد شاہ زین بگٹی کی قیادت میں دھرنا دئے بیٹھے ہیں جن سے مذاکرات کیلیے خورشید شاہ نے ملاقات کی اور مظاہرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ خورشید شاہ نے شاہ زین بگٹی سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تاہم پہلے شاہ زین بگٹی نے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے صرف اس کا مقام تبدیل کرنے پرآمادگی ظاہر کی لیکن رات گئے انھوں نے دھرنا ختم کر دیا۔

 photo 9_zps9b477c04.jpg

قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بگٹی قبیلے کی مشکلات کا احساس ہے، دھرنے کے مقام کی تبدیلی سے قومی شاہراہ ٹریفک کیلیے کھل جائے گی۔ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے اپنی جماعت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 9 سال سے کشمور میں آباد بگٹی قبیلے کے افراد شاہ زین بگٹی کی قیادت میں آبائی علاقے جانا چاہتے تھے جنہیں سکیورٹی وجوہات پر جانے کی اجازت نہ دی گئی جس کیخلاف مظاہرین 5روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ دریں اثناء ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہ ملنے پر شاہ زین بگٹی نے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

مقبول خبریں