لاہور: وال سٹی اتھارٹی میں پروگرام کے دوران مشہور گانے نک دا کوکا چلنے پر ایکشن لیتے ہوئے تین ملازمین کو معطل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ممنوعہ گانا چلانا وال سٹی اتھارٹی انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا، نک دا کوکا متعلقہ سرکاری محکمہ کی فہرست میں منظور نہیں جس پر انتظامیہ نے کارروائی کی۔
شالامار باغ میں جاری پروگرام میں شرکا کی فرمائش پر جیسے ہی گانا شروع ہوا تو اتنظامیہ حرکت میں آئی اور اس کو بند کروا دیا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین ملازمین کو معطل بھی کردیا۔
ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ وال سٹی اٹھارٹی تانیہ قریشی کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گانا منظور شدہ فہرست میں شامل نہیں تھا۔