سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

مینگورہ شہر، سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 178 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
Load Next Story