کراچی میں دیگرکمپنیوں کوکام کی اجازت دینے پراعتراض نہیں کے الیکٹرک

73 فیصد شہرمیں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، مونس علوی

1900 فیڈرزمیں سے صرف 400 فیڈرز پرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، سی ای او

سی ای اوکے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اگردیگر کمپنیوں کوکام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔


سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف میں اضافہ کرنے کا اختیار ہمارے پاس نہیں، وفاقی حکومت ٹیرف میں اضافہ کرتی ہے۔

مونس علوی نے کہا کہ ڈیزل پر بجلی بنائی جو مہنگی بنی، 1900 فیڈرزمیں سے صرف 400 فیڈرز پرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 73 فیصد شہرمیں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ مونس علوی نے مزید کہا کہ اگردیگر کمپنیوں کوکام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
Load Next Story