پی سی بی ’بگ تھری‘ کے جھانسے میں نہ آئے سابق کرکٹرز کا انتباہ

پی سی بی بھارت اور انگلینڈ کی جانب سے کی جانے والی آفرزسے ہوشیار رہے، سابق قومی کھلاڑیوں کا موقف

عالمی کرکٹ کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے 3 بڑوں کو ہماری ضرورت ہے،وہ اسی لیے ہمیں ’لالی پاپ‘ دے رہے ہیں، سابق کھلاڑیوں کا موقف فوٹو: فائل

سابق کرکٹرز نے پی سی بی کو 'بگ تھری' کے جھانسے میں آنے سے خبردار کردیا۔بھارت کی جانب سے باہمی سیریز کھیلنے کی پیشکش پر بھی محتاط ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔

سابق کپتان ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پی سی بی بھارت اور انگلینڈ کی جانب سے کی جانے والی آفرزسے ہوشیار رہے، انھوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہوچکی کہ عالمی کرکٹ کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ان تین بڑوں کو ہماری ضرورت ہے،وہ اسی لیے ہمیں 'لالی پاپ' دینے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کو کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے قبل طویل المدتی مفادات کے ساتھ عالمی کرکٹ کو بھی ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔




سابق کرکٹر اور کوچ محسن حسن خان نے کہا کہ پاکستان کو عالمی کرکٹ پر قبضے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کرنی چاہیے،یہ زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ اٹھانے کی کوشش ہے، ان میں سے بعض تجاویز انتہائی مضحکہ خیز ہیں، پاکستان کو اس ایشو پر سخت موقف اختیار کرنا ہوگااگر اس پوزیشن پیپر کو قبول کیا گیا تو عالمی کرکٹ تقسیم ہوجائے گی۔
Load Next Story