’’آگے کنواں پیچھے کھائی‘‘ پی سی بی کی جان پر بن آئی
ملک میں عدالتی جنگ میں الجھے ذکا اشرف اہم چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلیے دبئی پہنچ گئے۔
پاکستان کرکٹ کے مفاد کیخلاف فیصلہ قبول نہیں کریں گے ، پی سی بی ۔ فوٹو: فائل
WASHINGTON:
''آگے کنواں پیچھے کھائی'' پی سی بی کی جان پر بن آئی۔ سابق کرکٹرز و آفیشلز آئی سی سی میٹنگ میں ''بگ تھری'' کی حمایت سے باز رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔دوسری طرف اس پر عمل کی صورت میں بھارت و انگلینڈ سیریز کے وعدے سے مکر جائیں گے، یوں خالی خزانہ بھرنے کا موقع ہاتھ سے نکل جائے گا، پہلے سے ہی عدالتی معاملات سے پریشان چیئرمین ذکا اشرف اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلیے دبئی پہنچ چکے، ان کا کہنا ہے کہ ملکی مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کو ان دنوں '' بگ تھری'' نے پریشان کیا ہوا ہے، اپنے مالی مفادات کی خاطر تینوں بڑے دیگر اقوام پر مکمل حاوی ہونا چاہتے ہیں، اس حوالے سے تجاویز پر آئی سی سی میٹنگز میں تبادلہ خیال کیا جائے گا، بھارت واضح کر چکا کہ عدم اتفاق کی صورت میں وہ کونسل کے ایونٹس سے دستبردار ہو سکتا ہے، اس نے پاکستانی ووٹ حاصل کرنے کیلیے نیوٹرل وینیو پر سیریز کا لالچ بھی دے دیا۔
پی سی بی کو سابق کرکٹرز بھارتی جال میں نہ پھنسنے کا مشورہ دے رہے ہیں، ایسے میں پی سی بی کیلیے فیصلہ مشکل ہو چکا، ذکا اشرف پہلے ہی ملک میں عدالتی جنگ میں الجھے ہوئے ہیں، اب وہ ایک اور اہم چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلیے دبئی پہنچ چکے۔ لاہور سے اسپورٹس رپورٹر کے مطابق روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں ذکا اشرف نے کہاکہ بھارتی اور انگلش کرکٹ بورڈ نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،آئی سی سی پر 3بڑوں کی اجارہ داری کے ڈرافٹ پر اپنا لائحہ عمل سوچ سمجھ کر طے کریں گے، انھوں نے کہا کہ پی سی بی کی باگ ڈور دوبارہ سنبھالتے ہی آئی سی سی کے مجوزہ ڈرافٹ پر کام شروع کردیا تھا۔
بھارتی بورڈ کے صدر سری این نواسن سے روزانہ فون پر بات چیت ہوتی رہی، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک نے بھی بحالی پر مبارکباد دیتے ہوئے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی، دونوں کا کہنا تھا کہ معاملات کو بغور دیکھتے ہوئے ایسے فیصلے کرینگے کہ پاکستان کو تحفظات نہ ہوں،دبئی میں ساری صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے چھوٹے ممالک کے کرکٹ بورڈز کے حکام سے بھی بات کرکے موقف جانیں گے، انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی ایسا فیصلہ قبول نہیں کرینگے جو پاکستان کرکٹ مفاد کے خلاف ہوگا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی فنانس کمیٹی کے ورکنگ گروپ کی جانب سے تیار کیے جانے والے 'پوزیشن پیپر' پر بحث منگل اور بدھ کو دبئی میں شیڈول آئی سی سی ایگزیکٹیو کمیٹی میں ہوگی،اس ڈرافٹ میںکرکٹ کا کنٹرول مکمل طور پر بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو سونپنے کی تجویز پیش کی گئی ہے،منظوری کیلیے 10 میں سے 7 ووٹ درکار ہوںگے۔
ذکا اشرف کی اس سے قبل بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے آفیشلز سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ انھوں نے روانگی سے قبل ایک بھارتی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس معاملے پر بات کرنے کی ضرورت ہے، ہم بعض چیزوں کے حوالے سے وضاحت چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں تینوں بورڈز سے بات کریں گے، انھوں نے کہا کہ اس پوزیشن پیپر میں موجود کچھ چیزیں پر ہمیں تحفظات ہیں، ہم ان کا جواب چاہتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے سیریز کی پیشکش کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ہم اس کا خیرمقدم کرتے اور جلد ہی مصروف ترین انٹرنیشنل شیڈول میں اس سیریز کیلیے وقت ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔